حیدرآباد،17فروری(اعتمادنیوز)راجیندر نگر پولیس کو حمایت ساگر تالاب سے ایک 46سالہ تاجر کی نعش ملی۔نعش کی شناخت ویمل کمار جین کے نام سے کی گئی جو پیشہ سے ایک
بزنس مین بتایاجاتا ہے۔وہ ویسٹ ماریڈپلی کا رہاشی ہے ۔ نعش کو پیر کے روم صبح حمایت ساگر سے نکالاگیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ ویمل کمار نے معاشی حالات سے پریشان ہو کر خودکشی کی۔نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ منتقل کردیاگیا۔